بی یو یم یس کورس میں داخلہ کے لئے انٹرنس ٹسٹ ۔ آن لائن درخواست کی آخری تاریخ ۷ ، اگست، ۲۰۱۴ء
کونسلنگ سنٹر حیدرآباد میں رکھنے تلنگانہ یونانی میڈیکل آفیسرس اسو سی ایشن کی وزیر صحت سے نمائندگی
.......................................................................................................................................
آندھرا پردیش اور تلنگانہ یونانی میڈیکل آفیسرس اسو سی ایشن کے ریاستی
معتمد ڈاکٹر اے اے خان نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ، برائے
تعلیمی سال 2014-2015 بی یو یم یس کورس گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج چار
مینار حیدرآباد اور عبد الحق یونانی میڈیکل کالج کرنول میں داخلوں کے لئے
رجسٹرار ڈاکٹر ین ٹی آر یونیور سٹی آف ہیلتھ سائینسس وجئے واڑہ کی جانب
سے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے. ڈاکٹر محمد سلیم صدر نے بتایا کہ
دو سالہ انٹر میڈےئٹ 50% نشانات فزکس، کیمسٹری اور بیالوجی میں
حاصل کردہ ہو. اور دسویں جماعت میں اردو یا عربی یا فارسی بطور
اختیاری مضمون ہو. یا اردو مضمون کسی بورڈ یا یونیورسٹی یا کسی
رجسٹرڈ سو سائیٹی جو حکومت کی جانب سے منظور شدہ ہو کامیاب ہونا چاہئے.
یا ایک سالہ پری طب کامیاب ہونا چاہئے. ڈاکٹر احمد شفیع الدین اسو
سی ایٹ صدر اور ڈاکٹر یم اے فہیم نائب صدر نے بتایا کہ امیدوار وں کی عمر
۳۱، دسمبر، ۲۰۱۴ء تک ۱۷ سال مکمل ہونا چاہئے، اگر ۱۷ سال مکمل
نہ ہوں تو درخواست داخل نہ کریں. ڈاکٹر محمد مکرم اور ڈاکٹر سرور
مخدوم علی شریک معتمدین نے بتایا کہ یونیورسٹی کے ویب سائیٹ
http://ntruhs.ap.nic.in پر درخواست کا نمونہ ۷، اگست، ۲۰۱۴ء کے
شام ۵ بجے تک دستیاب رہیگا. ڈاکٹر محمد لطف علی صدیقی خازن اور ڈاکٹر
محمد اسمعیل نے کہا کہ امیدواروں کو چاہئے کہ درخواست کی خانہ
پوری
اپنے ہاتھ سے لکھیں اور خانہ پوری سے پہلے قواعد کو اچھی طرح پڑھ لیں
تاکہ کسی قسم کی غلطی نہ ہو. تکمیل کردہ درخواست پرنسپال گورنمنٹ نظامیہ
طبی کالج چارمینار حیدرآباد کے پاس بتاریخ ۸، اگست، ۲۰۱۴ء شام ۵
بجے سے پہلے پہنچ جانی چاہئے. ہال ٹکٹس کی اجرائی ۲۱ اور ۲۲، اگست،
۲۰۱۴ء کو صبح ۱۰ بجے سے شام ۵ بجے تک دفتر پرنسپال گورنمنٹ
نظامیہ طبی کالج چارمینار حیدرآباد سے حاصل ہوں گے. انٹرنس ٹسٹ بروز
اتوار ۲۴، اگست، ۲۰۱۴ء کو صبح ۱۰ بجے سے دو پہر ایک بجے تک
عثمانیہ میڈیکل کالج کوٹھی حیدرآباد میں منعقد ہوگا. گذشتہ کئی برسوں
سے بی یو یم یس میں داخلوں کے لئے کونسلنگ کا انعقاد ڈاکٹر ین ٹی آر
یونیور سٹی آف ہیلتھ سائینسس وجئے واڑہ میں کیا جارہا ہے جسکی وجہ سے
طلباء و طالبات جو داخلوں کے خواہش مند ہیں کافی دشواریون کا سامنا
کرتے ہوئے وجئے واڑہ کا سفر کرنا پڑ رہا ہے جبکہ داخلہ لینے والے
امیدواروں کا تعلق حیدرآباد، کرنول اور کڑپہ سے ہے جہاں پر اردو زبان
سے وابستہ امیدوار زیادہ ہیں۔ ان حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے تلنگانہ
یونانی میڈیکل آفیسرس اسو سی ایشن کی جانب سے تلنگانہ ریاستی وزیر صحت سے
مطالبہ کیا جاتا ہے کہ شروعات کی طرح سابقہ میں کونسلنگ عثمانیہ
میڈیکل کالج کوٹھی حیدرآباد میں منعقد کیجائے تو مناسب ہوگا یا متعلقہ
گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج چارمینار حیدرآباد میں منعقد کرنا وقت کا اہم
تقاضہ ہے. مزید تفصیلات کے لئے یونیورسٹی کے ویب سائیٹ پر لاگ ان
کریں.
بتاریخ: ۲، اگست، ۲۰۱۴ء منجانب
ڈاکٹر اے اے خان
ریاستی جنرل سیکریٹری: تلنگانہ یونانی میڈیکل آفیسرس اسو سی ایشن
سیل فون نمبر: 9848261962